١ - کبوتر یا فاختہ کی قسم کا ایک طوق دار پرندہ جس کی آواز بہت ہی گونج دار ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر سفیدی مائل یعنی خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، شعراً اُسے سرو کا عاشق قرار دیتے ہیں، مشہور پرندہ جس کی بولی کو کُوکُو کہا جاتا ہے اور حق سِرّہ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
"وہ عموماً گل و بلبل اور سرو و قمری کا سہارا نہیں لیتے۔"
( ١٩٨٢ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٥ )