روئیدگی

( رُوئِیدَگی )
{ رُو + ای + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


رُستن  رُوئِیدَگی

فارسی زبان میں 'رستن' مصدر سے حالیہ تمام 'روئیدہ' کی 'ہ' ہذف کر کے اس کی جگہ 'گی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٥ء میں "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : رُوئِیدگِیاں [رُو + اِید + گِیاں]
جمع غیر ندائی   : رُوئِیدگِیوں [رُو + اِید + گِیوں (و مجہول)]
١ - اُگنے یا اُگانے کا عمل یاقوتِ نمو، بالِیدگی۔
"وہ پھولوں اور پھلوں کے پودوں کی جڑوں میں کیچوئے گبریے کی خدمت انجام دے کر صرف روئیدگی بالیدگی کا ضامن تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، آئینہ، ٢١٦ )
٢ - درخت، پودا، سبزہ، نباتات۔
"ماہرین نباتیات کا خیال ہے کہ سب سے پہلی روئیدگی پانی میں ہی ظاہر ہوئی تھی۔"      ( ١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ٢ )
  • ہَرْیاوَل
  • نَباتات
  • Growth (of a plant);  production;  vegetation