فارسی سے ماخوذ اردو مصدر رہنا سے فعل امر 'رہ' کے آگے 'ا' لگانے سے حالیہ تمام 'رہا' بنا۔ اردو 'رہا' کے آگے لاحقہ حاصل مصدر 'ئش' لگا کر بہ انداز فارسی اسم مصدر 'رہائش' بنایا گیا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٣ء میں "بست سالہ عہدِ حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔