گراں بہا

( گَراں بَہا )
{ گَراں + بَہا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گراں' کے ساتھ فارسی اسم 'بہا' لگانے سے مرکب 'گراں بہا' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بہت قیمتی، بیش قیمت۔
"اس اتھاہ سمندر کی جتنی غواصی کیجیے اتنے ہی گراں بہا موتی ہاتھ لگتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب فکرو فن، ١٠٤ )
٢ - [ مجازا ]  عمدہ، قابل قدر۔
"یہ کتاب اردو ادب کی تاریخ میں ایک گراں بہا اضافہ ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٦١ )
  • بیش بَہا
  • High-priced;  costly;  precious