اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چکر، پھیری، دور، پھراؤ۔ (علمی اردو لغت، فرہنگ آصفیہ)
٢ - کسی عمل کی تکرار، ورد، امادہ۔
"حکیم صاحب . ہوالشافی کے بعد جب نسخہ لکھیں گے تو وہی آمیختہ و ریختہ کی گردان کی جائے گی۔"
( ١٩٢٩ء، تاریخ نثر اردو، ٢٧:١ )
٣ - [ صرف ] فعل کے صیغوں مثلاً ماضی، مضارع، حال اور مستقبل وغیرہ کی ترتیب۔
"بہاری زبان میں فعل کی گردان کا پیچیدہ نظام منڈا کے اثر کا نتیجہ ہے۔"
( ١٩٥٦ء، زبان اور علم زبان، ٢٢٨ )
٤ - دہرانا، بار بار پڑھنا، رٹ، اموختہ کی تلاوت، قرآن شریف کا دور۔
"حافظ حسن جان سے کلام مجید کا گردان کر مکتب کا مرحلہ طے کر لیا۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٩١:٣ )
٥ - [ نجاری - مذکر ] دروازے کے پٹوں کو اندر سے بلند رکھنے والی آڑ جو ایک چوکور یا گول مضبوط لکڑی ہوتی ہے، اڑ ڈنڈا، سر کونڈا۔ (اصطلاحاتِ، پیشہ وراں، 44:1)