گرد و نواح

( گِرْد و نَواح )
{ گِر + دو (و مجہول) + نَواح (و لین) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گرد' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'نواح' لگا کر مرکب عطفی 'گردونواح' بنا۔ ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آس پاس کا علاقہ، پڑوس، قرب و جوار۔
"جنوبی گرم ہوائیں . نیل کے گرد و نواح میں اتنی ناخوشگوار تبدیلی لے آتی ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، دجد، ٢٦ )
  • اِرْدگِرْد
  • اِدَھر اُدھَر
  • ماحَول
  • vicinity
  • neighbourhood;  environs
  • suburbs.