طیش

( طَیش )
{ طَیش (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


طیش  طَیش

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "مرآت الحشر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - غضب، غصہ، شدید، جھنجھلاہٹ۔
"ان کے طیش کو دیکھتے ہوئے جنرل امتیاز نے تجویز پیش کی۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٨٥ )
٢ - (عقل کا) ہلکا پن، سبکی؛ ناسمجھی؛ تیر کا خطا کرنا نشانے سے۔ (پلیٹس؛ سرگزشتِ الفاظ، 101)
١ - طیش میں ہونا
غصے کی حالت میں ہونا، غضبناک ہونا۔"فلوطیطس سخت طیش میں تھا"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٣٧۔ )
  • Levity
  • folly;  anger
  • passion
  • rage
  • choler
  • indignation