جگمگانا

( جَگْمَگانا )
{ جَگ + مَگا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


جگم  جگمگ  جَگْمَگانا

سنسکرت سے ماخوذ اردو میں اسم 'جگمگ' کے ساتھ 'الف' بطور تعدیہ لگا کر علامت مصدر 'نا' لگانے سے 'جگمگانا' بنا۔ اردو میں مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - چمکنا، روشن ہونا۔
"وہ جبین ناز جسکی افشاں تیری چمکیلی ضو کے باعث جگمگا رہی تھی۔"      ( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ٢٢:١ )
٢ - روشن کرنا، چمکانا۔
 یا کوئی جس طرح جلائے شمع ساری مجلس کو جگمگائے شمع      ( ١٨٨٤ء، قدر، کلیات، ٩٢ )
  • دَمْکَنا