ادوائن

( اَدْوائِن )
{ اَد + وا + اِن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے اسم جامد ہے۔ دو الفاظ 'اَدھَس' بمعنی 'نیچے' اور 'وَنْدھ' بمعنی 'بندھن' کے مرکب سے ماخوذ ہے یا 'ادھس' اور 'دام' بمعنی رسی سے بھی ہو سکتا ہے۔ اردو میں ١٤١٩ء کو ادات الفضلا، میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَدْوائِنیں [اَد + وا + اِنیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اَدْوائِنوں [اَد + وا + اِنوں (و مجہول)]
١ - پلنگ کی پاینتی کسنے کی رسی۔
"ادوائن کے نیچے آپ کے میلے کپڑے . موجود ملیں گے۔"      ( ١٩٤٠ء، مضامین رشید، ٢٦٥ )
٢ - وہ بان جس سے چرخے کے دونوں حلقوں کو کسا جاتا ہے۔ نوراللغات، 297:3