جلا بھنا

( جَلا بُھنا )
{ جَلا + بُھنا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'جلنا' سے مشتق صیغۂ ماضی مطلق 'جلا' اور مصدر 'بھنا' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق 'بھنا' کے ملنے سے مرکب بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨٨٨ء میں "صنم خانۂ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - غصہ میں بھرا ہوا، تند مزاج، رنجیدہ۔
"انگلستان ایسا جلا بھنا بیٹھا ہے کہ موقع ملتے ہی وہ پھر سلطان کو تنگ کرنے پر آمادہ ہو جاوے گا۔"      ( ١٨٩٣ء، بست سالہ عہد حکومت، ٣٤٩ )
  • غَضَب ناک
  • غَیْظ آلُود