فعل متعدی
١ - آگ لگانا، سوختہ کرنا۔
لاؤں وہ تنکے کہیں سے آشیانے کے لیے بجلیاں بیتاب ہوں جن کو جلانے کے لیے
( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٠٢ )
٢ - روشن کرنا (چراغ وغیرہ)
"راجا نے رانی چاندی سے چراغ جلانے کو کہا۔"
( حکایات پنجاب، ٤٥:١ )
٣ - [ مجازا ] غصہ دلانا، طیش میں لانا، برانگیختہ کرنا۔
"اے حضور میں تو اس کل موہی کے جلانے کو کہ کہہ رہی تھی۔"
( ١٩٢٢ء، انارکلی، ٣١ )
٤ - [ مجازا ] حسد یا رشک میں مبتلا کرنا۔
"میں نے ان کو جلانے کے لیے کہا۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٤٠:٤ )
٥ - [ مجازا ] رنج پہنچانا، دق کرنا۔
اے نوح میری آہ اکارت نہ جائے گی وہ بھی کبھی جلیں گے جو مجھ کو جلائیں گے
( ١٩٠٤ء، سفینۂ نوح، ٢٠١ )