جگت باز

( جُگَت باز )
{ جُگَت + باز }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جگت' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے مشتق صیغۂ امر 'باز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب 'جگت باز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "سراب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - لطیفہ گو، بذلہ سنج۔
"مشہور و معروف جگت باز اور بد یہہ گو . بیزار تھے۔"      ( ١٨٧٢ء، سراب حیات، ٤٦ )
٢ - ایسے لوگوں کو کہ جو گفتگو میں مناسبات کا استعمال بالاالتزام کرتے ہیں، جگت باز اور ضلع بولنے والے کہتے ہیں۔ (بحرالفصاحت، 1129)
  • چُٹْکَلے باز
  • Skilful
  • dexterous;  artful
  • scheming
  • crafty;  a sharp
  • scheming
  • or crafty fellow;  one who is addicted to using language with a double meaning;  a quibbler;  a punster