گرم جوشی

( گَرْم جوشی )
{ گَرْم + جو (و مجہول) + شی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت کے ساتھ فارسی اسم 'جوش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت سے مرکب 'گرم جوشی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جوشیلا ربط ضبط، گہرا تپاک، پر جوش اختلاط۔
"میں نے آخری بار گرم جوشی کے ساتھ اس کا ہاتھ ہلایا۔"      ( ١٩٨٨ء، دامن کوہ میں ایک موسم، ٨ )
٢ - سرگرمی، ولولہ، جوش، شدت۔
"انہوں نے بڑی گرم جوشی سے لکھا کہ آؤ، آؤ تمہارا انتظار ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٣٤ )
  • سَرْگَرْمی