فعل لازم
١ - گرم ہونا۔
"یہ بخارات ہوا میں گرما کر چڑھتے ہیں۔"
( ١٩٠٦ء، جغرافیہ طبعی، ١١٨ )
٢ - غصے میں آنا، جھنجلانا، خفا ہونا، غصے میں بھرنا۔
سن کے یہ اور بھی گرما کے وہ ناری آیا متصل آتے ہی پھرتاک کے نیزہ مارا
( ١٩٣٣ء، عروج (سید خورشید حسن)، عروج سخن، ٢٣٢ )
٣ - مستی پر آنا، جفتی کے لیے آمادہ ہونا، خواہش جماع ہونا۔
"مجھ ایسی چاہنے والی ان کو نہ ملے گی، سب طرح حاضر ہوں، نگوڑے ایسے ٹھنڈے ہیں کہ کسی طرح نہیں گرماتے۔"
( ١٨٩١ء، طلسم ہوش ربا، ٧٨٩:٥ )
٤ - جوش میں آنا۔
"خطبے کے بعد وہ نہایت پرتاثیر وعظ کرتے ہیں جس سے تمام مجلس گرما جاتی ہے۔"
( ١٨٩٨ء، مضامین سلیم، ٤٦:٢ )
٥ - برسات کے موسم میں گرمی ہونا۔
ہوا اب آہ کی گرمی سے رونا چشم کا ظاہر کہ برسے ہے نہایت ابر دریا بار گرما کر
( ١٨٠٩ء، جرات، دیوان (ق)، ٢٠٨ )
٦ - گرم کرنا، حرارت میں اضافہ کرنا۔
"ٹھٹھری ہوئی کرنیں گھروندوں کے روزنوں سے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ چولہوں کی آگ سے خود کو گرما سکیں۔"
( ١٩٨٦ء، چوراہا، ١٥ )
٧ - غصے میں لانا، غصہ دلانا۔
کرسکے نباض ہستی بھی نہ تعمیر حیات گر مئی الفاظ سے محفل کو گرماتے رہے
( ١٩٧٠ء، زیبائیاں، ٣٤ )
٨ - جوش دلانا، تیز رفتار کرنا (گھوڑے وغیرہ کا)۔
"گھوڑے کو ایسا گرمایا کہ کلیلیں اور شوخیاں کرنے لگا۔"
( ١٨٩٣ء، نشتر، ١٠٠ )