ادھیڑ

( اَدھیڑ )
{ اَدھیڑ (ی مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے دو الفاظ 'ادھ' اور 'وردھ' کے مرکب سے ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں استعمال ہوا۔

صفت ذاتی
١ - جس کی جوانی ختم اور بڑھاپا آغاز ہو، میانہ سال، نہ بوڑا نوجوان۔
"دونوں ساس بہوؤں کو دیکھو وہ بڑھیا یہ ادھیڑ۔"      ( ١٩٢٠ء، لخت جگر، ٢٩٨:١ )
٢ - جوانی اور بڑھاپے کے بیچ کا (سن یا عمر)
"آپ نے ان کی ادھیڑ سن بیوہ سے عقد کی ٹھانی"      ( ١٩٣١ء، انشائے ماجد، ٢٢:٢ )
  • middle-aged;  just past the prime of life