ریاکاری

( رِیاکاری )
{ رِیا + کا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ریا' کے ساتھ فارسی زبان میں 'کردن' مصدر سے ماخوذ لاحقۂ کیفیت 'کاری' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٨ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مکاری، دھوکے بازی۔
"چنانچہ وہ تقدیس کا لبادہ اوڑھ کر منافقت اور ریکاری کا رویہ اپنانے والوں پر طنز کے نشتر چلاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٣٦ )
  • hypocrisy
  • ostentation