صاحب خانہ

( صاحِبِ خانَہ )
{ صا + حِبے + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی سے اسم مشتق 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی سے اسم ظرف 'خانہ' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوانِ درد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گھر والا، گھر کا مالک یا میزبان۔
"نظم کی دنیا میں جذبہ صاحبِ خانہ ہے جبکہ نثر میں ایک عارضی مہمان کے طور پر آتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٩٤ )