صاعقہ

( صاعِقَہ )
{ صا + عِقَہ }
( عربی )

تفصیلات


صعق  صاعِقَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا بطور اسم مذکر نیز شاذ اسم مؤنث استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : صاعِقے [صا + عِقے]
١ - گرنے والی بجلی جو زمین پرگرے، آسمانی بجلی، کڑک۔
"یہ خبر ایک صاعقے کی طرح نکلی اور جنگل کی آگ کی طرح چاروں طرف پھیل گئی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٧٤٠ )
  • A thunder bolt;  lightning