صاحب نظر

( صاحِبِ نَظَر )
{ صا + حِبے + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم فاعل 'صاحب' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی میں اسم مصدر 'نظر' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نظر والا، کھرے کھوٹے کی پرکھ رکھنے والا، دوراندیش، دانا، تمیز، سوجھ بوجھ والا۔
"کتنا صاحبِ نظر اور صاحب غیرت تھا وہ ہاتھی جس نے بہادر شاہ ظفر کے زوال کے ساتھ جان لیا کہ بادشاہت کا زمانہ ختم ہوا۔"      ( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ١٦١ )
٢ - علم یا فن کے عمیق اور مخفی پہلوؤں کو سمجھنے والا، وسیع مطالعہ والا، عالم جید، بات کی تہہ کو پہنچنے والا۔
"وہ اپنے انحطاطی رجحانات پر زندگی طلبی کے پردے ڈال کے کسی صاحبِ نظر کو دھوکہ دے سکیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اِک محشر خیال، ٤٧ )
  • discreet
  • prudent
  • discerning
  • tactful
  • circumspect