عربی سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ فارسی مصدر 'زادن' سے فعل ماضی مطلق واحد غائب 'زاد' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقہ حالیہ تمام بڑھانے سے 'زادہ' ملا کر مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔