عربی زبان سے مشتق اسم 'قرابت' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' کے صیغہ امر 'دار' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "دودھ کی قیمت" میں مستعمل ملتا ہے۔
"جوہر کے نام ساتھ سعیدی کا لاحقہ قرابت داری کے علاوہ شعر و ادب کے حوالے سے جناب بسمل سعیدی سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ دیتا ہے۔"
( ١٩٨١ء، بادسبک دست، ١٦ )