ارتداد

( اِرْتِداد )
{ اِر + تِداد }
( عربی )

تفصیلات


ردد  اِرْتِداد

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال از مضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر )
١ - اسلام کے بعد کفر، اسلام سے انحراف، مرتد ہونا۔
"حالت اسلام اور ارتداد دونوں میں جو کسب اس کا ہے اس کے وارثوں کو ملے گا۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ١٤٢:٢ )
  • returning
  • rejecting;  opposing;  rejection;  apostasy;  recantation