الحاد

( اِلْحاد )
{ اِل + حاد }
( عربی )

تفصیلات


لحد  اِلْحاد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء، کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کفر، اصول اسلام سے انکار یا انحراف، لامذہبیت، دہریت۔
 ہم اگر پختگی سے جاتے ہیں خامی کی طرف تیرا میلان ہے الحاد و غلامی کی طرف      ( ١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٢٧٩:١ )