کارٹون

( کارْٹُون )
{ کار + ٹُون }
( انگریزی )

تفصیلات


Cartoon  کارْٹُون

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اصل سے ملتا جلتا خطوط یا لکیروں کا بنایا ہوا خاکہ یا تصویر جس سے مزاح کا رنگ پیدا ہو، اخبارات و رسائل میں چھپنے والے اور پردہ سیمیں پر دکھائے جانے والے تفریحی یا مزاحیہ یا طنزیہ خاکے۔
"اس کا کارٹون بنا کر دیواروں پر لگانا پڑا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٤١ )
  • مزاحِیَہ تَصْوِیر