١ - جَلْسَہ کرنا
نماز میں دونوں سجدوں کے درمیان ذرا سی دیر کو سیدھا بیٹھنا۔"سیدھا کھڑا ہونا تو فرض نہیں ہے اور اس طرح دونوں سجدوں کے بیچ میں جلسہ کرنا. اور یہ قول طرفین کا ہے"
( ١٨٦٢ء، نورالہدایہ ١٠٢:١ )
ٹھہرنا، بیٹھنا۔"چہارم میں تکرار ہو سائل آوے مگر جلسہ نہ کرے، واپس جاوے"
( ١٨٤٧ء، محبوب الرسل، ١٩٤۔ )
محفل منعقد کرنا، مجلس لگانا۔"اس کی خوشی میں وعظ کا جلسہ کیا تھا'
( ١٩٠٧ء، سفرنامہ ہندوستان، ٦۔ )