جلی

( جَلی )
{ جَلی }
( عربی )

تفصیلات


جلی  جَلی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٠٠ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - واضح، روشن، آشکار، ظاہر(خفی کی ضد)۔
"یہ ایک شرک جلی تھا جو ایک کھلی بت پرستی کی صورت میں . مسلط ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٤٥ء، صبح امید، ١٦١:١ )
٢ - [ تصوف ]  ظاہر
 جو تم کو بھلاتا نہیں تم اوسکو نہ بھولو نت یاد کرو اوسکی خفی ہو کہ جلی ہو      ( ١٨٥٨ء، تراب، کلیات، ١٦٠ )
٣ - موٹی لکھائی، کتابت کی اصطلاح میں عام طور پر بڑے حرفوں میں لکھی ہوئی تحریر، جعد قلم، موٹے حروف۔
"سرورق پر جلی حرفوں میں چھپا ہوا تھا۔"      ( ١٩٢٤ء، خونی راز، ١٤٤ )
  • clear
  • manifest
  • apparent
  • evident
  • conspicuous;  large
  • plain (hand-writing);  distinctly-sounded (as a letter)