جمال

( جَمّال )
{ جَم + مال }
( عربی )

تفصیلات


جمل  جَمَل  جَمّال

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے ١٨٤٠ء میں "معارج الفضائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ساربان، اونٹ ہنکانے والا۔
"مضبوط بدوی جمال اونٹوں کی مہار پکڑے ہوئے . ادھر اُدھر دیکھتے بھالتے چلے جارہے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، حورعین، ٧٢:٢ )