جمادی[2]

( جُمادی[2] )
{ جُما + دی }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اور عام طور پر اسلامی مہینوں کے ساتھ مرکبات میں مستعمل ہے۔ اردو میں اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عربی کے دو مہینوں کے نام۔
"دو روز تک یہ چاند مخفی رہے گا . مگر جمادی الاول کے نام سے نہیں جمادی الاخری نام لے کر۔"      ( ١٩١٣ء، سی پارۂ دل، ٦٦:١ )