گم

( گَم )
{ گَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Gum  گَم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پانی میں حل پذیر چمکنے والا ایک مادہ جو بعض درختوں سے خارج ہوتا ہے اور مصنوعی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے، گوند، سریش۔
"گم ادنٰی درجے کا چونے کے گارے میں ملایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١، ٣٣٦:١ )
٢ - شکر لپٹی ہوئی مٹھائی جو اندر سے ربڑ کی طرح ہوتی ہے، چوئنگ گم۔
"چاکلیٹ، کینڈی، چوسنے کا گم . مٹھائی سے اسے سخت نفرت تھی۔"      ( ١٩٧٨ء، عزیر احمد، رقص ناتمام، ٢٩٣ )