گوند

( گونْد )
{ گونْد (و مجہول) (ن غنہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک چیپ دار مادہ جو درختوں کے تنوں سے نکلتا ہے اور خشک ہو کر ڈلیاں بن جاتا ہے (یہ مصنوعی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے) اس کی ڈلیوں کو پانی میں بھگونے سے لیس دار مادہ حاصل ہوتا ہے جو کاغذ وغیرہ چپکانے کے کام آتا ہے، ضمخ۔
"پچھلے جنم کی باتیں یاد کرنے لگا، جب درختوں سے گوند نکالنے کا کام کیا کرتا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢١ )
٢ - اصلی گھی میں بھون کر کھانڈ کے قوام میں پکایا ہوا گوند جو اکثر زچہ کو طاقت کے واسطے کھلاتے ہیں (اس میں عموماً ناریل، بادام، چھوہارے، کشمش، سونٹھ، سوجی، مکھانے، کیکر کا گوند پانچوں مغز وغیرہ کوٹ کر ملاتے ہیں)، گوند سکھانے۔
"دوسری طرف کچھ عورتیں مکھانے اور گوند بنا رہی تھیں۔"      ( ١٩٦٤ء، نور مشرق، ١٣١ )
  • Gum;  a kind of gelatinous sweat meat