ارض

( اَرْض )
{ اَرْض }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد ہے اردو میں ١٦٣٨ء، کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَراضی [اَرا + ضی]
جمع استثنائی   : آراضِین [آ + را + ضِن]
١ - سرزمین، علاقہ۔
"ان رؤساء کے وجود سے ارض حرم کو پاک کیا جائے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٧١:٣ )
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - زمین، دھرتی
 طلا و نقرہ بہ عنوان سنگ و خشت کہاں بساط ارض پہ شداد کی بہشت کہاں      ( ١٩٣١ء، نقوش مانی، ١٦٥ )