عالی خاندان

( عالی خانْدان )
{ عا + لی + خان + دان }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عالی' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'خاندان' لگانے سے مرکب 'عالی خاندان' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "لطائف غیبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اونچے گھرانے کا، عزت والا، امیر زادہ۔
"وہ تو ایسا عالی خاندان حسین، شکیل صاحب شوکت و صولت شاہزادہ ہے کہ قصور معاف تمہارا دل ہی جانتا ہے۔"      ( ١٨٩٠ء، فسانۂ دل فریب، ٩٤ )
  • of a high family
  • of a noble stock