صحیح النسل

( صَحِیْحُ النَّسْل )
{ صَحی + حُن (ا ل غیر ملفوظ) + نَسْل }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشق اسم 'صحیح' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'نسل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٦ء کو "گہوارہ تمدن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ جس کے شجرے میں کھوٹ نہ ہو، بے عیب نسل کا، شریف آدمی، نجیب الطرفین۔
"صحیح النسل میں شرافت اور خباثت کا بیلنس ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٢٣ )