صدارتی

( صَدارَتی )
{ صَدا + رَتی }
( عربی )

تفصیلات


صدر  صَدارَت  صَدارَتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'صدارت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'صدراتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٩٦٠ء کو "آثار و افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - صدارت سے منسوب یا متعلق، صدر کی حیثیت سے کیا جانے والا۔
"علی ظہیر کی صدارتی تقریر کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا۔"      ( ١٩٦٠ء، جگہ مراد آبادی، آثار و افکار، ٢٦٢ )