صدی

( صَدی )
{ صَدی }
( فارسی )

تفصیلات


صد  صَدی

فارسی سے اردو میں دخیل صفت عددی 'صد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'صدی' بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - [ شاہی ]  سو سواروں کا حکم، منصب دار۔
"منصب داروں کا سلسلہ تفصیل سے چلتا تھا صدی وغیرہ وغیرہ۔"      ( ١٨٨٣ء، دربارِ اکبری، ٧٠ )
٢ - [ حساب ]  سوکا، سو روپیہ کا۔
"جو باقی رہا اس پر فی صدی ڈھائی روپے کے حساب سے . خزانہ شاہی میں داخل کر دیا۔"      ( ١٩٠٦ء، مرات احمدی، ١٥٧ )
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : صَدْیاں [صَد + یاں]
جمع غیر ندائی   : صَدْیوں [صَد + یوں (و مجہول)]
١ - سو برس کی تعداد، سو سال۔
"سولہویں صدی کے آغاز سے اٹھارویں صدی کے وسط تک سیاسی اقتدار ان کے ہاتھ رہا۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب فکر و فن، ٢١ )