جنجالی

( جَنْجالی )
{ جَن + جا + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


جن+جالن  جَنْجال  جَنْجالی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنجال' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جنجالی' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جنجال میں ڈالنے والا، آفت میں گرفتار کرنے والا، پریشان کن۔
 کچھ تو ہو اے چرخ برسے یا کھلے کیسی ہے امسال جنجالی گھٹا      ( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٥٤ )
٢ - بکھیڑا پھیلانے والا، جھگڑالو۔ (ماخوذ نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
  • Occasioning trouble
  • embarrassing
  • troublesome;  a troublesome person;  one who molests