شریر

( شَرِیر )
{ شَرِیر }
( عربی )

تفصیلات


شرر  شَرِیر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "دیوانِ فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - شرارت کرنے والا، چھیڑ چھاڑ کرنے والا، فسادی، شوخ، بے لگام، بے باک۔
"پھول سیدھے سادھے ہرگز نہیں ہوتے وہ انتہا سے زیادہ شریر ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، مدو جزر، ٩ )
٢ - بدطینت، بدذات، سرکش۔
"آپ نے اسامہ بن زید کو مامور کیا کہ وہ فوج لے کر جائیں اور ان شریروں سے اپنے باپ کا انتقام لیں۔"      ( ١٩١٤ء، سیرت النبی، ١٧٠:٢ )
  • evil
  • bad
  • corrupt
  • wicked