١ - گند اچھالنا
کسی پر شرمناک الزامات لگانا، بدنام کرنا، کیچڑ اچھالنا۔"صادق صاحب. بخشی صاحب سے الگ ہوگئے اور ان پر ایسی گند اچھالی کہ الامان و الحفیظ۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥٣٠ )
٢ - گند پھیلانا
کوڑا کرکٹ پھیلانا، ماحول کو گندہ کرنا، بدنظمی پھیلانا۔"آپ لوگوں نے یہاں کیا گند پھیلا رکھا ہے۔"
( ١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٦٣ )
٣ - گند مچانا
گندگی پھیلانا، گندی حرکت کرنا۔"یہ چیز اس کے بس میں نہیں رہی، وہ صرف کتوں کی طرح گند مچا سکتا ہے۔"
( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٥٥ )
بدنظمی پھیلانا، اودھم مچانا۔"تم لوگوں نے یہاں کیا گند مچا رکھا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ١٢٧ )