گندگی

( گَنْدَگی )
{ گَن + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


گند  گَنْدَہ  گَنْدَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گندہ' سے 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے 'گندگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : گَنْدَگِیاں [گَن + دَگِیاں]
جمع غیر ندائی   : گَنْدَگِیوں [گَن + دَگِیوں (و مجہول)]
١ - بساند، بدبو، عفونت، ناپاکی، میل کچیل، نجاست، غلاظت۔
"محلے کے بچوں کی پھیلائی ہوئی گندگی میں اس کے پاؤں پھسل رہے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٦٨ )