انگریزی زبان سے اسم 'ڈاکٹر' کے آخری پر (اردو کے قاعدے سے) 'ی' بطور لاحقۂ اسمیت لگانے سے بنا اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"شاہد احمد کوئی پینسٹھ سال جئے انکی ابتدائی تعلیم دلی کی مشہور درس گاہ اینگلو عریبک سکول میں ہوئی، انٹر پاس کرنے کے بعد انکو ڈاکٹری کی تعلیم کے لیے لاہور بھیجا گیا۔"
( ١٩٨٢ء، نایاب ہیں ہم، ٥١ )
٢ - طبی معائنہ۔
"سنا ہے سارے محلے کی عورتوں کی ڈاکٹری ہو گی تو پتہ چل جائے گا۔"
( ١٩٦٢ء، کپاس کا پھول، ٣٧ )
٣ - کسی سائنس یا علم میں اعلٰی تحقیقاتی کام کرنے پر پی ایچ ڈی یا اس کے مماثل ڈگری۔
"مجھے ڈاکٹری کی ڈگڑی لینے کے لیے اپنی کتاب تیار کرنی ہے۔"
( ١٩٢٧ء، سمن پوش، ١٢٢ )