ڈانس

( ڈانْس )
{ ڈانْس }
( انگریزی )

تفصیلات


Dance  ڈانْس

انگریزی زبان میں اسم نیز فعل ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩٣٣ء میں "زندگی (ازمُلارموزی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈانْسِز [ڈان + سِز]
جمع غیر ندائی   : ڈانْسوں [ڈان + سوں (و مجہول)]
١ - رقص، ناچ۔
"دادا پرسوں ٹیلی وژن پر میرا ڈانس ہے ضرور دیکھنا۔"      ( ١٩٧٩ء، ریت کی دیوار، ١٧٥ )