عجمی

( عَجَمی )
{ عَجَمی }
( عربی )

تفصیلات


عجم  عَجَم  عَجَمی

عربی زبان سے مشتق اسم 'عجم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عجمی' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - عجم سے تعلق رکھنے والا، عجم کا باشندہ، فارس کا، عجم سے منسوب۔
"غزل کی عجمی روایت کو اردو غزل کے مزاج میں سمو دیا۔"      ( ١٩٨٣ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٢١٩ )
٢ - غیر عرب، جو عربی نہ ہو۔
"جو حرف فارسی میں نہیں آتے ان کو تازی اور جو عربی میں نہیں آتے ان کو عجمی کہتے ہیں۔"      ( ١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٣ )
  • اِیْرانی
  • تُورانی
  • Foreign;  Persian;  barbarian