عجوبہ

( عَجُوبَہ )
{ عَجُو + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


عجب  عَجُوبَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : عَجُوبے [عَجُو + بے]
جمع   : عَجُوبے [عَجُو + بے]
جمع غیر ندائی   : عَجُوبوں [عَجُو + بوں (و مجہول)]
١ - عجیب و غریب چیز، نرالا، انوکھا، طرف تماشا۔
"میرے لیے ہر وہ چیز جو میرے سامنے آتی تھی وہ ایک عجوبہ ہوتی تھی۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اگست، ٢٨ )
٢ - ایک پودا جس کا پتا محلل اورام ہوتا ہے، پھوڑے وغیرہ کو پکانے کے لیے گرم کر کے باندھا جاتا ہے۔ (مہذب اللغات)
  • a wonderful thing