کرب ناک

( کَرْب ناک )
{ کَرْب + ناک }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرب' کے بعد فارسی صفت 'ناک' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "پلک پلک سمٹی رات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - دکھ دینے والا، تکلیف دہ۔
"ہواؤں کے کرب ناک شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ١٢٢ )