بادشاہت

( بادْشاہَت )
{ باد + شا + ہَت }
( فارسی )

تفصیلات


بادشا  بادشاہ  بادْشاہَت

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بادشاہ' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'بادشاہت' بنا۔ ١٨٥٨ء میں "مکمل مجموعہ لیکچرز واسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : بادْشاہَتیں [باد + شا + ہَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بادشاہَتوں [باد + شا + ہَتوں (واؤ مجہول)]
١ - بادشاہ کا اسم کیفیت، حکومت، سلطنت۔
"دنیا کے بڑے حصے میں اس کی بادشاہت ہو گئی۔"      ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٩ )
٢ - حدود سلطنت، کسی بادشاہ کی مملکت کا دائرہ۔
 ان کے دم سے تھا یہ گھر وہ تو سدھارے خلا کو آج میری بادشاہت لٹ گئی اے بی بیو      ( ١٨٧٣ء، عبیر ہندی، ٦١ )
  • حُکْمَرانی
  • سَلْطَنَتْ
  • kingdom
  • realm
  • empire
  • dominion
  • state
  • rule
  • government
  • sway;  royalty
  • sovereignty