اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "لازم المبتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - سفید رنگ کا ایک مشہور غلہ جو ایک طرف سے مخروطی اور جس کے دوسری طرف بیچ میں جڑی ہوئی کھال کی طرح خط ہوتا ہے اس کے آٹے سے روٹی پکائی جاتی ہے جو عموماً کھانے میں استعمال ہوتی ہے، گندم، کنک۔
"جو کام عورت ہاتھ سے کرتی تھی اس کی جگہ مشینوں نے لیے لی یعنی گیہوں کا چھڑنا، فصل کاٹنا . وغیرہ۔"
( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ٨٩ )