عبث

( عَبَث )
{ عَبَث }
( عربی )

تفصیلات


عبت  عَبَث

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بے کار، بے فائدہ، فضول، بے ہودہ، بے سود۔
"جنوبی ہند کے مرثیے جذباتی سرمائے سے مالا مال ہیں اور اس صورت میں ان میں فن کی تلاش عبث ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٧٢ )
٢ - بے وجہ، ناحق۔
 آپ تو ہندی کی جانب سے پریشان ہیں عبث لے دیا ہو گا کسی نے دشمنی سے اس کا نام      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٢٣ )
  • Trifling
  • frivolous;  vain
  • idle
  • absurd