١ - [ پٹرولیم ] پٹرول سے کمتر درجہ کا بھاری معدنی تیل جو ڈیزل انجن چلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، سرخی مائل بھورے رنگ کا کثیف، کم قیمت تیل (جرمن موجد روڈ ولف ڈیزل کے نام پر جس نے ڈیزل انجن ایجا کیا)۔
تہذیب کا زہر بھی رہا ہوں ڈیزل کی فضا میں جی رہا ہوں
( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٨٥ )