ڈیش

( ڈَیش )
{ ڈَیش (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Dash  ڈَیش

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٢ء میں "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : ڈیشیں [ڈے (ی لین) + شیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : ڈَیشِز [ڈَے (ی لین) + شِز]
جمع غیر ندائی   : ڈیشوں [ڈَے (ی لین) + شوں (و لین)]
١ - ختمہ، چھوٹی لکیر یا نشان جو جملے کے اختتام یا قوسین کے متبادل کے طور پر لگاتے ہیں؛ اختتامیہ نشان۔
"نام لکھتے وقت نمبروں کے درمیان "کوما" (Coma) اور نمبروں کے آخر میں "ڈیش" (Dash) استعمال کئے جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ١١٧ )
٢ - مچھلی کی ایک قسم جو پتلی چھوٹی لکیر جیسی ہوتی ہے۔
"ہمارے ملک کے دریاؤں میں جو مچھلیاں پائی جاتی ہیں . بام مچھلی، . گجن، بریم، روش، ڈیش وغیرہ۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ٩٦ )