عسکری

( عَسْکَری )
{ عَس + کَری }
( عربی )

تفصیلات


عَسْکَر  عَسْکَری

فارسی زبان کا لفظ 'لشکر' کا معرب 'عسکر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عسکری' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - عسکر سے منسوب، لشکری، فوجی۔
"قائداعظم، پنجاب کی سیاسی اہمیت سے زیادہ اس کی عسکری اہمیت سے واقف تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٣٨ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فوج کا سپاہی، فوجی۔
"اسے یہ بھی حق حاصل تھا کہ اپنے زیراقتدار دیوان (بیگلر بیگی لک دیوانی) میں ان تمام قضا یا میں جو 'عسکری' کا مرتبہ رکھنے والے اشخاص سے تعلق رکھتے ہوں فیصلے صادر کرے۔"١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٢:٣
  • a soldier